نظامت تربیت، تحریک منہاج القرآن

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے 1980ء میں ’’تحریک منہاج القرآن ‘‘کی بنیاد رکھی۔ قائد تحریک نے اپنی علمی، فکری، روحانی اور تنظیمی تربیت کے ذریعے محدود وسائل کے ساتھ محض چار دہائیوں میں دنیا بھر میں لاکھوں کارکنان پر مشتمل علم، امن اور محبت پھیلانے والی سب سے بڑی تحریک کے طور پر متعارف کروا دیا۔ تحریک منہاج القرآن متعدد جہتوں پر اپنے کارکنان اور افرادِ معاشرہ کی تربیت کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے قیام کے ساتھ ہی نظامت تربیت کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

نظامت تربیت کے قیام کا بنیادی مقصد وابستگان، رفقاء، کارکنان اور تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ عوام الناس کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں تربیت کا سامان فراہم کرنا ہے۔ نظامت تربیت، TMQ حسبِ ذیل پانچ پہلوؤں پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

  1. تعلیمی و تدریسی تربیت
  2. تنظیمی و انتظامی تربیت
  3. فکری و نظریاتی تربیت
  4. اخلاقی و روحانی تربیت
  5. پیشہ وارانہ تربیت

مستقل بنیادوں پر درج بالا خدمات کے ساتھ ساتھ درج ذیل اضافی خدمات بھی نظامت تربیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

  1. مرکزی تعلیمی ادارہ جات میں خدمات
  2. سکالرز سلیکشن بورڈ کے تحت بیرونِ ملک سکالرز کی فراہمی
  3. مرکزی تقریبات میں خدمات(مجلسِ ختم الصلٰوۃ و شب بیداری، عالمی محفلِ میلاد)
  4. مرکزی گوشہ درود میں خدمات
  5. سالانہ شہرِ ِاعتکاف میں تربیتی خدمات
  6. منہاج ٹریننگ اکیڈمی اور اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کا قیام
  7. تربیتِ اطفا ل میں خدمات
  8. مختلف نوعیت پر مشتمل کتب کی اشاعت
  9. Counsel for Quran Studies کا قیام

نظامت تربیت کے سٹاف کا تعارف

نائب ناظمِ اعلٰی

پروفیر محمد سلیم احمد چودھری
تعلیم: MSc فزکس

ذمہ داری: ممبر شوری اور CEC، ہفتہ وار دو دن مرکز حاضری و میٹنگ کی سربراہی)
(سابق نائب امیر پنجاب تربیت کے معاملات کی نگرانی)

ناظم

غلام مرتضی علوی
تعلیم: فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، بی ایڈ، پی ایچ ڈی جاری ہے۔

تجربہ: ناظم تربیت (12 سال)
سکول ایڈمنسٹریشن (8 سال)
نظامت دعوت (2 سال)

تصانیف: 12 کتب اور کتابچے شائع کرچکے ہیں۔

ذمہ داری: نظامت تربیت کے جملہ امور کی نگرانی، اس کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اس کی ترقی کی نگرانی

ڈائریکٹر کورسز

حافظ محمد سعید رضا بغدادی
تعلیم: فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، فاضل جامعہ عراق (بغداد)

تجربہ: MQI کویت تنظیم کے ساتھ بھی کام کیا۔ گذشتہ 15 سالوں سےکورسز کی صورت میں خدمات، عرفان القرآن کورس اور دیگر 02 کتب کے مؤلف ڈائریکٹر کورسز کے طور پر تعلیمی و تدریسی شعبہ کی نگرانی۔ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کے ٹریننگ کیمپس میں تدریس و نگرانی، مرکزی سطح پر اور فیلڈ میں ہونے والی تمام کلاسز کی نگرانی۔

سینئر نائب ناظم

محمد منہاج الدین قادری
تعلیم: فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، ایم فل جاری ہے۔

تجربہ:

  • تنظیمی و انتظامی تربیت کے نگران
  • تمام کورسز کے لیے ماسٹر ٹرینر
  • اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کے کوآرڈینیٹر

ذمہ داری: (سال 2011 سے نظامت تربیت میں خدمات جاری ہیں)

  1. نگران تنظیمی و انتظامی تربیت
  2. تنظیمی حوالے سے مرکزی سطح اور فیلڈ میں ہونے والے کیمپس میں لیکچرز دینا اور کیمپس کی نگرانی
  3. مرکزی معلم کورسز
  4. فی میل کے لیے گرلز کالج میں قائم شدہ’’ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز ‘‘ کی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری، آفس کی مینیجمنٹ کی نگرانی۔

سینئر نائب ناظم (کوآرڈینیٹر کورسز و ماسٹر ٹرینر)

محمود مسعود قادری
تعلیم: فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، ایم اے انگلش

ذمہ داری: (2012 سے نظامت تربیت میں خدمات جاری ہیں)

  • مرکزی معلم کورسز
  • ضلعی و تحصیلی سطح پر منعقدہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کے ٹریننگ کیمپس میں تدریس و نگرانی کی مکمل ذمہ داری
  • انعقادِ کیمپ سے قبل اور بعد تمام امور وقرآن سکالرز کی نگرانی
  • مرکزی سطح پر اور فیلڈ میں ہونے والی تمام کلاسز کی نگرانی

سینئر نائب ناظم (نگران اخلاقی و روحانی تربیت، ماسٹر ٹرینر)

محمد سرفراز قادری
تعلیم: فاضل جامعہ نعیمیہ لاہور، ایم فل سکالر، پی ایچ ڈی جاری

ذمہ داری: 2012 سے نظامت تربیت میں خدمات جاری ہیں۔

  • مرکزی معلم کورسز
  • ضلعی و تحصیلی سطح پر منعقدہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کے ٹریننگ کیمپس میں تدریس
  • اخلاقی و روحانی تربیت کے شعبہ کی مکمل نگرانی

نائب ناظم (ڈپٹی ڈائریکٹر ’’ عرفان الحدیث کورس‘‘)

قاری محمد عثمان
تعلیم: فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن

ذمہ داری: (سال 2018 سے نظامت تربیت میں خدمات)

  • عرفان الحدیث کورس کی نگرانی
  • کورسز میں تدریس
  • دفتری امورکی دیکھ بھال

نائب ناظم

حسن محمود جماعتی
تعلیم: بی بی اے آنرز+ الشھادۃ الثانویہ جامعہ، ماسٹر ٹرینر

  • مرکزی معلم کورسز
  • ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیزکیمپ میں تدریس
  • کورسز کو ملٹی میڈیا شفٹ کرنا
  • آفس کے امور میں معاونت

آفس سیکرٹری

9 احمد وحید قادری
تعلیم: بی ایس جاری

ذمہ داری: (2014 سے نظامت تربیت میں خدمات)

  1. آفس سیکرٹری
  2. انچارج سٹور
  3. سیکرٹری فنانس

وہ افراد جو نظامت تربیت میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

1. محترم قمر جاوید ملک (Late) : انہوں نے 2005ء سے 2008ء تک نظامت تربیت میں بطور سینئر نائب ناظمِ تربیت خدمات سرانجام دیں.مرحوم منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھتے تھے عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔

2. تنویر احمد سندھو: تنویر ا عظم سندھو ( سابق ناظم تربیت) محترم تنویر اعظم سندھو نے سال 2007تا 2008 میں بحثیت ناظم تربیت اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ملک بھر میں تنظیمی تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا۔ اس وقت پاکستان عوامی تحریک میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

3. محترم پروفیسر محمد اشرف چوہدری:انہوں نے مرکز کے لیے بالخصوص نظامت تربیت کے لیے بےپناہ خدمات سرانجام دیں۔ اب علالتِ طبع کے پیشِ نظر تسلسل کے ساتھ آفس تشریف نہیں لاتے۔

4. محترم محمد شریف کمالوی:جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے فاضل ہیں۔ ایک طویل عرصے تک مرکز ی نظامت تربیت میں خدمات سرانجام دیں۔ اب USA میں بطور ڈائریکٹر اسلامک سنٹر اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

5. محترم پروفیسرمحمدآفتاب قادری:جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے فاضل ہیں۔ ایک طویل عرصے تک مرکز ی نظامت تربیت میں خدمات سرانجام دیں۔ اب منہاج کالج برائے خواتین میں بطور وائس پرنسپل اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

6. محترم حاجی محمد طیب قادری: دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے فاضل ہیں۔ ایم اے منہاج یونیورسٹی سے کیا ہے۔ تقریباً آٹھ سال مرکز پرخدمات سرانجام دیں۔ اس کے بعد کچھ گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے مرکز سے رخصت لے گئے اور اب سکول چلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی ناظمِ تربیت ضلع گجرات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

7. محترم قاری محمد حسنین فرید: جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے فاضل ہیں۔ ایک طویل عرصے تک مرکز ی نظامت تربیت میں خدمات سرانجام دیں۔ مرکزی معلم ہونے کے ساتھ ساتھ، منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے ایک سال تک ایڈمن ڈائریکٹر بھی رہے اور منہاج کالج برائے خواتین میں اپنی خدمات بھی سرانجام دیں۔ اب مرکز کی طرف سے ہی ڈنمارک ایک سنٹر پر بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

8. محترم فداء المصطفٰی نقشبندی، فاضل جامعہ رضویہ فیصل آباد، سابق ڈائریکٹر ’’عرفان الحدیث کورس‘‘018 2 سے نظامت تربیت میں خدمات، کورسز کروانے کا 15 سالہ تجربہ، مرکزی معلم کورسز، عر فان الحدیث کورس کی بلا اعزازیہ نگرانی کا کام اب بھی جاری ہے۔

9. محمد وسیم چوہدری: نظامت تربیت میں بطور آفس سیکرٹری چار سال اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اس کے بعد اپنی Job کے سلسلے میں دبئی چلے گئے۔

10. محترم عبد الرازق گجر، محترم حافظ سعید الحسن طاہراور محترم حافظ یاسر نسیم جیسے کئی سکالرز نظامت تربیت سے اپنی ٹریننگ حاصل کرکے بیرونِ ملک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں حافظ ماجد، حافظ کوکب نورانی، علامہ حافظ شفیق، طیب حسین شیرازی، محترم علیم افضل، محترم عظمت فرید جوئیہ، حافظ عمیر، نے مختلف دورانیے میں تربیت میں خدمات سرا نجام دیں۔

نظامت تربیت کی فیلڈ میں خدمات

1۔ تعلیمی و تدریسی تربیت

علوم القرآن، ترجمہ و تفسیر، علم التجوید، علم الفقہ، علم العقائد، علم الحدیث اور نعت و خطابت جیسے علوم و فنون کو ہر فرد تک عام کرنے کے لیے نظامتِ/ تربیت مختصر دورانئے پر مشتمل 10 کورسز ترتیب دیئے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں ان کورسز کی ہزاروں کلاسز کے ذریعے لاکھوں افراد تک بنیادی دینی تعلیمات پہنچانے کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ ان شارٹ کورسز میں’’ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز، عرفان العقائد کورس، فنِ خطابت کورس، آئیں دین سیکھیں کورس، عرفان الحدیث کورس اورعرفان الفقہ ‘‘ جیسے اہم ترین کورسز شامل ہیں۔

ان کورسز کے ذریعے جہاں ملک بھر میں دینی تعلیمات کو فروغ ملا ہے وہاں یونین کونسل سے لیکر مرکز تک تمام شعبہ جات اور خصوصاً منہاج القرآن ویمن لیگ کو پر سطح پر قیادت میسر آئی ہے۔ ان کلا سز میں ہزاوں شرکاء نے رفاقت، لائف ممبر شپ حاصل کی ہے اور سینکڑوں حلقات دراد و تنظیمات قائم ہوئیں۔ ان کورسز میں سے اہم ترین کورس ڈپلومہ ان قرآن سٹدیز کا انعقاد ہوچکا ہے۔ اس کورس کے ذریعے ہزاروں معلمین و معلمات کی تیاری کا عمل جاری ہے، اور معلمین و معلمات ملک بھر میں کورسز میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے وژن 2025 کے مطابق ملک بھر کے ہر صوبائی حلقہ کی تنظیم پر سالانہ

  1. آئیں دین سیکھیں کورس
  2. عرفان العقائد
  3. ڈپلومہ ان قرآن سٹدیز

ان تین کورسز کی ایک ایک کلاس کا انعقاد لازمی ہے۔

کورسز کے فروغ کا لائحہ عمل

  • مرکز، صوبائی ہیڈ کواٹرز اور بالخصوص ضلعی سطح پر مرد وخواتین کے لیے 10 روزہ ’’ Diploma in Qur’an Studies/ ٹریننگ کیمپ برائےقرآن سکالرز‘‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
  • کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع/صوبائی حلقہ متعلقہ تنظیم کو نظامت تربیت کی طرف سے قبل از کیمپ مکمل راہنمائی اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
  • ملک بھر میں ضلعی اور صوبائی حلقہ کی سطح پر قرآن سکالرزکےکوآرڈینیٹرز کورسز کا تقرر بھی کیا جا رہا ہے، جن کے ذریعےمتعلقہ سطح پر کلاسز کاآغاز کیا جاتا ہے۔

سابقہ کارکردگی

ٹریننگ کیمپ برائے قرآن سکالرز

مرکزی قرآن سکالرز/ معلمین کے ذریعے ملک بھر میں معلمین و معلمات/ قرآن سکالرز کے تیاری کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح/ صوبائی حلقہ کی سطح پر 10 روزہ (8 گھنٹے کی روزانہ تدریس) ٹریننگ کیمپ برائے قرآن سکالرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر کیمپ میں کم از کم 100 سکالرز شریک ہوتا ہے اور مکمل تربیت حاصل کرتے ہیں۔ کیمپ میں بطورِ شرکاء شریک ہونے والے سکالرز کا تعلیمی معیار کم از کم گریجوایشن ہوتا ہے۔ کراچی سے پشاور تک کم و بیش 20 اضلاع میں کیپمس کروائے جا چکے ہیں۔ جن میں سے ہزارہا معلمین و معلمات ڈپلومہ مکمل کر کے فراغت حاصل کر چکے ہیں۔

• ٹریننگ کیمپس کے ذریعے کورس مکمل کرنے والے سکالرز اپنے متعلقہ اضلاع / صوبائی حلقہ میں درجنوں کلاسز کروا چکے ہیں۔ ان کلاسز سے جہاں ملک بھر میں علم کا نور پھیل رہا ہے وہاں ہر کلاس سے 80 فی صد شرکاء تحریک کی رفاقت بھی لیتے ہیں اور مشن کا دست و بازو بنتے ہیں۔

آئندہ کے اہداف

  1. نظامت تربیت اپنی مرکزی ٹیم کے ذریعے ملک بھر میں سالانہ کم ازکم 12 کیمپس ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا انعقاد کروائے گی۔
  2. مرکزی ٹیم کے ذریعے ہی ملک بھرمیں دیگر کورسزپر مشتمل سکالرز کی تیاری کے لیےسالا نہ 12 کیمپس کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
  3. فیلڈ کے معلمین و معلمات /قرآن سکالرزکےذریعے مختلف کورسز کی سالانہ کم از کم 200 کلاسز کا انعقاد کروایا جائے گا۔
  4. مستقل تعلیمی نوعیت کے لیے ’’عرفان القرآن اکیڈمی‘‘کے نام سے فیلڈ میں معلمین کے ذریعے 50 اکیڈمیز کا قیام کیا جائے گا۔
  5. 2020 اور بعد ازاں سالانہ ایک معلمین کنونشن کروایا جائے گا۔ جس میں گذشتہ سال کے تمام سکالرز کو مرکز بلا کر ایک روزہ کیمپ ہوگا۔

فروغ علم میں رفقاء و کارکنان کی انفرادی ذمہ داریاں

چیئرمین سپریم کونسل MQI کی ہدایات کی روشنی میں نظامت تربیت کی طرف سےکارکنان اور عہدیداران کے انفرادی مطالعہ کے لئے حسبِ ذیل کتب کو تجویز کیا گیا ہے۔

  1. ترجمہ عرفان القرآن
  2. قرآنی انسائیکلوپیڈیا
  3. المنہاج السوی
  4. ایمان، یقین اور استقامت
  5. فلسفہ تحریک
  6. حضورﷺ سے عہدِ وفا
  7. قرآنی فلسفہ انقلاب
  8. محافظِ اسلام و انسانیت
  9. فتنہ خوارج اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ
  10. Oh Brother
  11. The Journey of Revolution

2۔ تنظیمی و انتظامی اور فکری و نظریاتی تربیت

کسی بھی فکری و نظریاتی تحریک میں ’’تنظیمی نظم و ضبط‘‘ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نظم و ضبط ہی واحد چیز ہے جو تحریک و تنظیم کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

مرکزی نظامت تربیت متعلقہ زونل نائب ناظمِ اعلٰی اور متعلقہ تنظیم کے تعاون سے ضلعی اور صوبائی/تحصیلی سطح پرکیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان کیمپوں کے ذریعےضلع اور تحصیل/پی پی حلقہ کے تمام عہدیداران کی تربیت کااہتمام کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں انہی عہدیداران کے ذریعے یونین کونسلز کے عہدیداران و رفقاء کی تربیت کا بندوبست کیا جائے گا۔

ان کیمپس میں ’’عہدہ اور اس کی ذمہ داریاں، کام کرنے کا لائحہ عمل، میٹنگ کی ضرورت و اہمیت اور اس کا بہترین لائحہ عمل، نظامتوں کی فعالی، دعوت کے مؤثر ذرائع اور ان کا استعمال، فکری واضحیت کی ضرورت اور کسی بھی تنظیم کے متعلقہ دفتری امور کو کیسےبہتر کیا جا سکتا ہے؟‘‘۔ ان موضوعات پر لیکچرز دیئےجاتے ہیں۔

گزشتہ سالوں میں تربیتی کیمپوں کا انعقاد

تحریک کے قیام کے پہلے دو عشروں میں مرکزی سطح پر تنظیمی تربتہ کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا تھا کئی کیمپوں میں شیخ الاسلام خود بھی شریک ہوتے اور کارکنان و عہدیداران کی علمی، فکری اور روحانی تربیت فرماتے، اس کے بعد طویل عرصہ تک محترم تنویر احمد قریشی تنظیمی تربیتی کیمپوں کا انعقاد کرتے اور عہدیداران کی تربیت کے فرائض سرا نجام دیئے۔ کبھی مرکز پر سہ روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوئے اور کبھی مری اور یگر شہروں میں منعقد ہوئے۔

سال 2006 سے نظامت تربیت کو ا ز سر نو منظم کیا گیا اور محترم پروفیسر سلیم احمد چوہدری ناظم تربیت کی نگرانی میں خصوصاً اخلاقی و روحانی تربیت اور تنظیمی و انتظامی تربیت کو فوکس کیا گیا۔ پھر کچھ عرصہ محترم تنویر اعظم سندھو ناظم تربیت ہوئے اور بعد ازاں محترم پروفیسر محمد سلیم احمد چو ہدری کی زیر نگرانی آج تک تربیت کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔

گزشتہ 14 سالوں میں حسبِ ذیل تنظیمی تربیتی سر گرمیاں منعقد ہوئیں۔

  1. ہر سال اعتکاف کے دوران کارکنان اور عہدیداران کی تربیت کیلئے تنظیمی تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔
  2. نظامت تربیت نے دوسال مسلسل مرکز پر (TOT) ٹریننگ آف ٹرینرزکا انعقاد کیاگیا جس کے ذریعے ملک بھر کی تحصیلات میں دو سالوں میں ہزار سے زائد کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔
  3. 2012 کے عوامی اجتماع سے پہلے ملک بھر میں TOT کے ذریعے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔
  4. عوامی استقبال اور انقلاب کی تیاری کے حوالے سے قصور، ننکانہ، شیخوپورہ، لاہور اور راولپنڈی کے اضلاع میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔
  5. لانگ مارچ جنوری 2013 سے واپسی پر کارکنان میں پھیلی مایوسی کو ختم کرنے اور جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے نظامت تربیت نے کراچی سے کیبر تک تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا، کارکنان میں ایک نئی روح پھونکی۔
  6. انقلاب مارچ اور دھرنے سے واپسی پر کارکنان کے حوصلوں کو بلند رکھنےاور ان کی جدوجہد کو تسلسل دینے کیلئے۔ ملک بھر میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔
  7. وژن 2025 کی تیاری کے بعد کارکنان کو آئندہ کا لائحہ عمل واضح کرنے کیلئے 2019 میں شمالی پنجاب، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کیمپوں کا نعقاد کیا گیا۔
  8. دھرنے کے بعد تحریک کی مرکزی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں نظامت تربیت نے الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے ملک بھر میں کراچی خیبر متعدد ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر سے نامزد گیاں لی گئیں۔ اور تنظیم نو کے عمل کو مکمل کیا گیا۔

آئندہ کے اہداف

  • نظامت تربیت، سال 2020 سے ضلعی سطح پر سالانہ 30 کروائے گی۔
  • ضلعی قیادت کی تیاری کے بعد ان کے ذریعے سالانہ 100 سے زائد کیمپس صوبائی حلقہ کی سطح پر کروائے جائیں گے۔
  • 05 اضلاع میں مثالی طور پر نظامتوں کو فعال کیا جائے گا۔
  • 10 اضلاع میں کوآرڈینیشن کونسلز کو فعال کیا جائے گا۔
  • اوصافِ قیادت، عہدہ اور ذمہ داریاں، میٹنگ کی ضرورت و اہمیت کی از سرِ نو پرنٹنگ ان کتب پر مشتمل لٹریچر کی اشاعت کو یقینی بنانا۔

3۔ اخلاقی و روحانی تربیت

اس وقت شب بیداری، حلقات درود و فکر اور حضور شیخ الاسلام کے خطابات و کتب کے ذریعے تربیت کا عمل مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے نظامت تربیت حسبِ ذیل خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

  1. مرکز پر ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ کے شیڈول کی تیاری، محفل کو کنڈ کٹ کرنا،
  2. حضور شیخ الاسلام یا صاحبزادگان کی عدم موجودگی میں حضور شیخ الاسلام کے خطابات کے کلپس تیار کر کے سنوانا۔
  3. مرکز اور فیلڈ میں منہاج العمل کی تذکیر کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔
  4. سالانہ شہرِ اعتکاف میں ہزاروں معتکفین کے لیے تربیتی حلقہ جات کا مکمل اہتمام کرنا(سلیبس+معلمین کی تیاری)۔

آئندہ کے اہداف

آئندہ سال 2020 نظامت تربیت حسب ذیل دو پروگراموں پر خصوصی توجہ دے کر کارکنان کی اخلاقی و روحانی تربیت کے عمل کو جاری رکھے گی۔

  1. انفرادی اصلاح احوال کے لئے منہاج العمل کا احیاء
  2. 100 تحصیلات/ پی پی حلقہ جات کی سطح پر ماہانہ شب بیداری ومجلس ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کا انعقاد
  3. منہاج العمل ایپ، منہاج العمل کتاب اور دیگر ضروری لٹریچر کی اشاعت

4۔ پیشہ وارانہ تربیت

الحمدللہ تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی سب سے منظم تحریک ہے۔ اسکی دعوت جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ نظامت تربیت کارکنان کی پیشہ وارانہ تربیت کا اہتمام کرتی ہے گزشتہ سالوں میں نظامت ِتربیت نے

1. شعبہ انٹر نیٹ بیورو کے تعاون سے متعدد شہروں میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔

2. گزشتہ سال نظامت تربیت نے منہاج ٹی -وی اور نظامتِ میڈیا کے تعاون سے منہاج میڈیا کلب تشکیل دیا گیا جس کے تحت الیکٹرانک میڈیا میں نمائندگی کے حصول کیلئے اینکرز اور سکالرز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام بنایا۔ اس کے تحت گزشتہ 10ماہ میں منہاج ٹی -وی پر0 40 سے زائد پروگرام ریکارڈ ہوچکے ہیں اور یہ اس کی مسلسل ریکارڈنگ جاری ہے۔

  • منہاج میڈیا کلب کے تحت سالانہ سینکڑوں پروگرامز کی تیاری و ریکارڈنگ کو یقینی بنانا۔
  • منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون ملک بھر میں ویلفیئر کے اداروں کے سٹاف کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
  • مرکزی سٹاف میں سے نائب قاصدین و آفس سیکرٹریز کی Skills میں بہتری کے لیئے 2020 سے سالانہ دو کیمپس کا انعقاد۔

نظامت تربیت کی مرکز پر خدمات

’’ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز‘‘ ایک مستقل تعلیمی ادارہ

نظامت تربیت اور منہاج کالج برائے خواتین کی مشترکہ کاوش ہے۔ ملک بھر کی خواتین اور طالبات کے لیے نظامت تربیت کی طرف سے منہاج کالج برائے خواتین، ٹاؤن شپ لاہور میں ان تمام کورسز کی کلاسز مستقل بنیادوں پر جاری رہتی ہیں۔ 45 روزہ یا سہ ماہی کلاسز نہایت کامیابی سے جاری ہیں۔

جنوری 2019 سے اس اکیڈمی کا آغاز کیا گیا۔ دسمبر 2019 تک 400 طالبات کلاسز مکمل کر کے جا چکی ہیں۔ اسی طرح 90 فی صد طالبات نےتحریک کی رفاقت بھی لی ہے اور مزید یہ کہ درجنوں طالبات نے اپنے علاقے کی حد تک ویمن لیگ کی ذمہ داریاں لے کر عملی طور پر کام بھی کر رہی ہیں۔

پہلے سیشن کی طالبات کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ سے ملاقات بھی ہوئی۔

دوسرے سیشن کی طالبات کی ملاقات محترم المقام ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اختتامی تقریب 08 اگست کو مرکزی کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مرکزی قائدین نے شرکت کی اور اظہارِ خیالات بھی کیئے اور نظامت کی اس کاوش کو بہت سراہا۔

آئندہ کے اہداف

اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کے تحت سالانہ کم ازکم 4 سیشن مکمل کروائے جائیں گے، جن کے ذریعے سینکڑوں طالبات کورس مکمل کریں گی۔

سالانہ شہر اعتکاف میں نظامت تربیت کی خدمات

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہر سال مرکزی سطح پر شہر اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں وابستگان، رفقاء، کارکنان، عہدیداران اور عوام الناس کے لئے تزکیہ نفس، فہم دین اور توبہ و آنسوؤں کی بستی کو آباد کیا جاتا ہے۔ انتظامی طور پر درجن کمیٹیز کی صورت کی میں سینکڑوں افراد اپنی خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں۔

نظامت تربیت بھی ہر سال اپنے حصے کے حسبِ ذیل فرائض سر انجام دینے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔

تربیتی حلقہ جات کا انعقاد، نصاب کی تیاری، حلقہ جات کے لئے معلمین کی فراہمی اور روزانہ ان کی تیاری کروانا، شیڈول و وظائف فائنل کروانا، پروگرام وہدایات پر مشتمل شہرِ اعتکاف کتابچے کی تیاری، اعلانات کمیٹی (آذانیں، تسبح تراویح، اعلانات وغیرہ )، سٹیج کنڈکٹ کرنا، عہدیداران کے لیےتنظیمی تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا، روزانہ سحری کے وقت محفل ِ ذکر کروانا۔ ۔ ۔ ۔ ان تمام امور کی سعادت بھی ہرسال نظامت تربیت حاصل کرتی ہے۔

سالانہ عالمی میلاد کانفرنس و ضیافتِ میلاد کی محافل میں نظامت تربیت کی خدمات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہر سال 11، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب ’’ عالمی محفلِ میلاد مصطفٰیﷺ ‘‘ کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اس محفل میں پروگرام کنڈکٹ کرنےکی مکمل ذمہ داری نظامت تربیت ہی ادا کرتی ہے۔

اسی طرح عالمی میلاد کانفرنس سے قبل یکم ربیع الاول تا 09 ربیع الاول مرکزی سیکرٹریٹ ہونے والی ضیافتِ میلاد کے پانچ سے چھ پروگرامز بھی نظامت کے ذمے ہوتے ہیں۔ ان پروگرامز کو مکمل کنڈکٹ کرنا، نعت خوانان اور قراء حضرات سے رابطہ کر کے اوقاتِ کار طے کرنا بھی نظامت کے ذمے ہے۔

نظامت تربیت کی سکالرز سلیکشن بورڈ میں خدمات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پوری دنیا میں اسلامک سنٹرز موجود ہیں، ان سنٹرز پرخدمات دینے والے سکالرز کی تیاری، ٹیسٹ انٹرویو، سلیکشن اور بیرونِ ملک بھجوانے سے قبل مکمل Counseling and Preparing کی ذمہ داری گزشتہ 8 سالوں سے ادا کر رہی ہے۔

مرکزی تعلیمی ادارہ جات میں تربیتی خدمات

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج کالج فار ویمن میں بھی سالہاسال نظامت تربیت نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

  • الشھادۃ الثانویہ، العالیہ اور العالمیہ کی کلاسز میں ہفتہ وار لیکچرز
  • ماہانہ اخلاقی و روحانی اور تنظیمی تربیتی کیمپوں کا انعقاد
  • کالج میں سالانہ’’ اسلامی تربیتی کورس‘‘ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میں نظامت کےسکالرز بطور لیکچرر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

تربیت برائے اطفال

نظامت تربیت نے سال 2015 سے 2018 تک 3 سال نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت کیلئے ماہانہ کڈز فیسٹیول میں آغوش کمپلیکس کے یتیم بچوں اور لاہور بھر کے تعلیمی اداروں کے سینکڑوں بچے ماہانہ شریک ہوتے تھے۔ نظامت تربیت نے 3سال اس اہتمام سے پروگرام کا انعقاد کیا کہ اسے باقاعدہ نظامتِ کا درجہ دے کر ویمن لیگ کے تحت ایگرز کے نام سے مستقل پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا۔ اب الحمد للہ ملک بھر اور بیرون ملک کئی ممالک میں ایگرز کے نام سے پروگرام شروع ہو چکے ہیں۔

نظامت تربیت کا شعبہ لٹریچر

اس تمام تر جدو جید کے ساتھ ساتھ نظامت تربیت کا شعبہ لٹریچر تسلسل کے ساتھ فکری، تنظیمی، اور تحریکی لتریچر تیار کر رہا ہے الحمد للہ گزشتہ سالوں میں نظامت تربیت نے 20 سے زائد کتب کی اشاعت کر چکی ہے۔

  1. آئیں دین سیکھیں حصہ اول
  2. آئیں دین سیکھیں حصہ ادوم
  3. عرفان القرآن کورس
  4. آئیں حدیث سیکھیں
  5. نصاب زندگی
  6. محافظ اسلام و انسانیت
  7. تلاش خضر
  8. دور فتن میں راہ نجات
  9. اسلام کے بنیادی عقائد
  10. حضور سے عہد وفا
  11. Essential of Deen
  12. Minhaj-ut-Tajveed وغیرہ

کونسل فار قرآن سٹڈی کا قیام

گزشت سال سے نظامت تربیت نے ملک بھر میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور نظامت تربیت کے تحت ملک بھر میں جاری کورسز نصاب اور ٹریننگ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کونسل فار قرآن سٹڈی کا قیام عمل میں لایا گیا اس کے تحت ملک بھر میں کورسز ٹریننگ اور لٹریچر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا گیا ہے۔

گوشۂ نشینان کی تربیت

گوشہ درود کے قیام کے کچھ ہی عرصہ بعد نظامت تربیت کو گوشہ نشینان کی دینی تعلیم و تربیت کے انتظام و انصرام کا حکم دیا گیا۔ نظامت تربیت نے گوشہ نشینان کی اخلاقی و روحانی تربیت کیلئے شیخ الاسلام کی کتب سے جامع نصاب تیار کیا۔ اور گزشتہ 12 سال سے نظامت تربیت کے لیکچرر گوشۂ نشینان کو لیکچرز دے رہے ہیں۔

کلماتِ عزم

اس تعارف اور خدمات کے مختصراً بیان کے بعد مرکزی نظامت تربیت ایک نئے عزم، ہمت، حوصلے اور ولولے کے ساتھ رواں سال بھی ’’ خوب سے خوب تر‘‘ کا سفر جا ری رکھے ہوئے ہے۔ دعا ہے بطفیل حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی اور صاحبزادگانِ شیخ الاسلام کی سرپرستی میں نظامت تربیت اس تحریک اور امتِ مسلمہ کے ہر فرد کی بہترین خدمت کرسکے۔ (آمین بجاہ سید المرسلینﷺ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top